لاہور(نیٹ نیوز) گلوکارعلی ظفر کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے مقدمے میں اداکارہ عفت عمر نے عبوری ضمانت کرالی۔علی ظفر کی درخواست پر اداکارہ میشا شفیع سمیت 8 افراد کیخلاف مقدمہ کے اندراج کے معاملے میں ایف آئی اے کا سائبر کرائم سیل ایک بھی ملزم کو گرفتار نہ کرسکا۔ مقدمہ میں نامزد ملزمہ عفت عمر نے عبوری ضمانت کرا لی۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں نامزد میشا شفیع سمیت 8 ملزمان کو ایف آئی اے نے بیان ریکارڈ کرانے کے لئے کئی بار بلایا لیکن ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوتے ، لہذا ان کی گرفتاری کیلئے گھروں پر چھاپے مارے جائینگے ۔ایف آئی اے نے علی ظفر کی درخواست پر دو سال تحقیقات کے بعد اداکارہ میشا شفیع اور ان کے دوستوں کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔