لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکارواداکارعلی ظفرنے اپنے مداحوں کو دیسی مرغی کی کڑاہی بنانا سیکھا دی۔ انہوں نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹرپرایک ویڈیوشیئرکی ہے ۔ مذکورہ ویڈیو میں علی ظفر چھٹی کے دن اپنے مداحوں کو ’دیسی مرغی کی کڑاہی‘ بنانا سیکھا رہے ہیں۔ علی ظفر نے کہا کہ ’وہ آج چھٹی کے دن دیسی مرغی کی کڑاہی بنانے سیکھائیں گے جو کہ بڑی ہی مزیدار بنتی ہے ۔