اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے سیدعلی گیلانی نہتے کشمیریوں کیلئے امیدکی کرن ہیں،علی گیلانی عزم وہمت کی علامت بن کرآزادی کیلئے کوشاں ہیں۔پاکستان کاہربچہ اورجوان کشمیریوں کیساتھ ہے ۔ مسئلہ کشمیرکاحل خطے کے دیرپاامن واستحکام کیلئے ناگزیرہے ۔کشمیریوں کیساتھ مکمل اوربھرپورحمایت کااعادہ کرتے ہیں۔کشمیریوں کی حق خودارادیت کیلئے جدوجہدمیں ساتھ ہیں۔سیدعلی گیلانی کی صحتیابی کیلئے دعاگوہوں۔