لندن ( نیٹ نیوز) بھارت سے علیحدگی کا اعلان کرنیوالی ریاست منی پور کی جلا وطن حکومت نے سرکاری ویب سائٹ کا افتتاح کردیا، لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریاست منی پور کی جلاوطن حکومت نے اتوار کے روز ویب سائٹ کے افتتاح کا اعلان کیا، افتتاح آزاد ریاست منی پور کونسل کے وزیراعلیٰ یامبین بائرن نے کیا، جس کے ذریعے ریاست منی پور کی جلاوطن حکومت دنیا تک اپنی آواز پہنچائے گی۔یاد رہے گزشتہ برس اکتوبر میں بھارتی ریاست منی پور کے مہا راجہ کے نمائندوں نے لندن میں منی پور ریاست کونسل کے قیام کا اعلان کیا تھا۔