لاہور (کلچرل رپورٹر ) اداکارہ علیزے شاہ نے مداحوں کو ماسک پہنے کا مشورہ دے دیا۔ اداکارہ نے کہا ہم میں سے کوئی بھی ایسا نہیں ہے جس نے کبھی کسی مشکل کا سامنا نہ کیا ہو اور ہم روزانہ کسی نہ کسی مشکل سے گرزتے ہیں لیکن ان سے گھبرانے کی بجائے ان کا سامنا کرنا سیکھیں اور کویڈ19 کے اس مشکل وقت میں ماسک پہننا مت بھولیں ۔