اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے عمان کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد بن حارث نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق عمان کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے معززمہمان کا استقبال کیا۔ معززمہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، بعد ازاں انہوں نے نیول ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پرنسپل سٹاف آفیسرز سے مصافحہ کیا۔ اومان کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔ نیول چیف نے خطے کی بحری سکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ اومان کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف نے پاکستان اور عمان بحریہ کے مضبوط تعلقات کو سراہا اور مستقبل میں انہیں مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔