مکرمی ! آج ہم ایسے دور میں زندہ ہیں جس میں کسی کے پاس کسی دوسرے،حتی کہ اپنے ماں باپ اور بال بچوں تک کے لئے وقت میسرنہیں۔ ایسے دور میںبھی قرآن کی شان میں گستاخی پر سارا عالم اسلام سڑکوں پر نکل آیا۔ناروے میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنیوالے کافر کو روکنے والا عمر الیاس آج امت مسلمہ کا ہیرو ہے تقریباہر مسلمان کے سماجی ذرائع ابلاغ کے اکائونٹ پر آج عمر الیاس کی تصویر آویزاں ہے اور درحقیقت اس جوان سے محبت مسلمانوں کی اسلام سے عقیدت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دوسرے کئی اسلامی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ناروے کے سفارت خانے کو بند کرنے کیساتھ ساتھ اس ملک کی تمام مصنوعات سے مکمل طور پر دستبردار ی کا نعرہ بھی ہر پاکستانی کی زبان پر ہے۔ آج پاکستانی عوام نے مل کر یہ ثابت کر دیاہے کہ وطن عزیز حقیقی معنوں میں ایک ایسی تجربہ گاہ ہے۔ آج عوام پاکستان نے کفار کے خلاف کتاب حق کے دفاع میں نعرہ بلند کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہمارے دلوں میں آج بھی اسلام کے لئے وہ ہی عقیدت و محبت ہے جو چودہ سو سال پہلے تھی ۔ (سعدیہ و لایت حافظ آباد )