اسلام آباد (نامہ نگار ) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج شاہ رخ ارجمند نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی اے کی طرف سے 33غیرملکی گواہوں کے ویڈیو لنک کے ذریعے(باقی صفحہ4 نمبر41) بیانات قلمبندکرنے کی درخواست منظور کر لی ہے ۔دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز نے 33گواہوں کی فہرست عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ گواہوں کے بیانات کے لئے لندن میں انتظامات کرنے ہیں ، بعض گواہوں کے نام واپس بھی لے لیں گے ، اس پر عدالت نے کہا کہ لندن پولیس کے تفتیشی افسر بیان قلمبند کرا چکے ہیں،لگتا ہے آپ موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد تک معاملہ لے کر جانا چاہتے ہیں ۔وکیل صفائی نے ویڈیو لنک پر گواہوں کے بیان کی مخالفت کردی ۔ عدالت نے ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرنے کے انتظامات مکمل کرنے کے لئے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کائونٹر ٹیررازم ونگ کو ہدایات جاری کر دیں اور کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کی موجودگی میں بیان ریکارڈ ہو گااور سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی ۔