کراچی(این این آئی)سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ عمرے کے ویزوں کا اجرا حج کے فوری بعد 15 ذی الحجہ سے شروع کر دیا جائے گا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرہ زائرین یکم محرم سے عمرہ ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں داخل ہوسکیں گے ۔