اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر، وقائع نگار )ایف بی آر نے مسلسل پانچویں مرتبہ عام ٹیکس گزاروں اور ارکان پارلیمان کی علیحدہ علیحدہ آن لائن ٹیکس ڈائریکٹریز جاری کردیں۔ یہ ڈائریکٹریز 2017 میں جمع کرائے گئے ٹیکس سے متعلق تفصیلات پر مبنی ہیں۔ وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر نے ٹیکس ڈائریکٹریز کا اجراکیا ۔ ارکان پارلیمان کی ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے 1 لاکھ 3 ہزار 763 روپے ، صدر عارف علوی نے 3 لاکھ 77 ہزار، نوازشریف 2لاکھ 63ہزاراور وزیرخزانہ اسد عمر نے 48 لاکھ 49 ہزار 615 روپے ٹیکس دیا۔ شیخ رشید 7 لاکھ ، جہانگیر ترین نے 9 کروڑ 73 لاکھ ، شاہ محمود قریشی 6 لاکھ ،فہمیدہ مرزا 2 لاکھ ،خسرو بختیار 4 لاکھ 75 ہزار ، مراد سعید 2 لاکھ 41 ہزار ، شاہد خاقان عباسی 30 لاکھ 86 ہزار ،چودھری نثار نے 17 لاکھ،حمزہ شہباز 82 لاکھ 68 ہزار ، ایاز صادق 2 لاکھ 89 ہزار ،احسن اقبال 3 لاکھ 68 ہزار،اسحاق ڈار 93 لاکھ 84 ہزار ، نوید قمر 1 لاکھ 65 ہزار ،فرحت اﷲ بابر 3 لاکھ 43 ہزار، اعظم سواتی 7 لاکھ 64 ہزار ،اعتزاز احسن 2 کروڑ ،سراج الحق 1 لاکھ 38 ہزار،شبلی فراز 6 لاکھ 81 ہزار ،بابر اعوان 47 لاکھ 84 ہزار ،فاروق نائیک 1 کروڑ ، رضا ربانی 6 لاکھ ،مولانا فضل الرحمٰن 1 لاکھ 20 ہزار ، خورشید شاہ 2 لاکھ 56 ہزار اور فریال تالپور نے 28 لاکھ 69 ہزار ٹیکس ادا کیا۔مقبول صدیقی 1 لاکھ 38 ہزار ، محمود اچکزئی 1 لاکھ 38 ہزار ،مریم اورنگزیب 2 لاکھ 54 ہزار ،شیریں مزاری 15 لاکھ 69 ہزار ، مراد علی شاہ 9 لاکھ 88 ہزار ،جام کمال 61 لاکھ 45 ہزار اورمحمود خان نے 1 لاکھ 47 ہزار روپے ٹیکس دیا ۔ رکن قومی اسمبلی محمد قاسم نون اور باسط احمد سلطان بخاری نے ٹیکس ادا نہیں کیا۔دریں اثناوزیر مملکت ریو نیو حماد اظہر نے تقریب سے خطاب میںکہا کہ بجٹ کا خسارہ کنٹرول کیا جا رہا ہے ، وزیراعظم ہائوس کے اخراجات میں 30فیصد سالانہ کمی ہوگی ، معیشت کو اس سطح پر کر کے جائیں گے کہ ہر پانچ سال کے بعد آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے ۔ انہوں نے کہاایف بی آر پر ذمہ داری ہے کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے اور رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے اقدامات کرے ، کوئی قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکے گا، لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ جن کو منتخب کیا گیا ہے وہ کتنا ٹیکس دیتے ہیں۔