اقوام متحدہ ( ندیم منظور سلہری سے )وزیر اعظم عمران خان مالی احتساب ، شفافیت ، اور سالمیت (FACTI) کے بارے میں اعلی سطح کے پینل سے 24 ستمبر کو خطاب کریں گے ۔یہ تقریب FACTI پینل کی عبوری رپورٹ پیش کرنے کیلئے بلائی جارہی ہے جس میں ٹیکس تعاون ، انسداد بدعنوانی ، اینٹی منی لانڈرنگ کیلئے موجودہ بین الاقوامی فریم ورک کی عمل آوری میں اہم خامیوں اور نظامی کوتاہیوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔تقریب میں رکن ممالک کے اعلی سطح کے نمائندوں کیساتھ فیکٹ پینل ہوں گے ۔ یہ پروگرام دو حصوں پر مشتمل ہوگا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم بطور صدر ECOSOC ایف اے سی ٹی آئی(FACTI) کے اجلاس سے خطاب کریں گے ۔