پشاور(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کے 14دسمبر کے دورہ پشاورکے لئے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کردیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلیٰ ہائوس میں خصوصی تقریب سے بھی خطاب کرینگے اور صوبائی حکومت کی جانب سے تیار کردہ سو روزہ پلان بھی وزیر اعظم کو پیش کیا جائے گا ، وزیر اعظم عمران خان کو سو روزہ پلان کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرینگے ، وزیر اعظم عمران خان کے 14دسمبر کے دورہ پشاور کے لئے انتظامات شروع کر دیئے ہیں،محکموں کی جانب سے 100روزہ پلان تیار کیاگیا ہے جسکا جائزہ لینے کے لئے صوبائی کابینہ کااجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جس میں 100 روزہ پلان کاجائزہ لیا جائے گا ،وزیرا عظم رواں ماہ میں پشاور ، لاہور اور کراچی کے دورہ کرینگے جس کیلئے شیڈول تینوں صوبائی حکومتوں کو جاری کیاگیا ہے ۔