رائے ونڈ (نامہ نگار)ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ چینی بحران میں عمران خان کو ذمہ دارنہ ٹھہراکر رپورٹ میں سیاہ کوسفیدثابت کرنیکی کوشش کی گئی، عمران خان نے پہلے قومی خزانہ لوٹنے کی اجازت دی پھرکہا جنہوں نے لوٹا ہے انہیں گرفتارکرلو، عوام کی آٹاچینی چوری کے تمام فیصلوں کی منظوری عمران خان نے دی،انہوں نے کہاکہ ملک میں چینی کا ذخیرہ تھا ہی نہیں، پھر وزیراعظم نے اجازت کیوں دی۔