لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ ہنی شہزادی نے کہا ہے کہ عمران خان اس ملک کی تقدیر بدلنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں ۔جس طرح سوچ وبچار کے ساتھ وہ قدم اُٹھا رہے ہیں اس کے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ وہ کس قدر سنجیدگی سے سبھی پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں ۔وہ بہترین وزیراعلیٰ پنجاب لائیں گے۔