لاہور(پ ر )پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکر ٹری اطلاعات شیخ شہزاد یونس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان سارے وعدے پورے کریں گے اور کسی قیمت پر عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ،ماضی کی بجائے ہمیں مستقبل کی طرف دیکھنا ہے اور پاکستان کے عوام ہر قیمت پر ملکی مسائل کا حل چاہتے ہیں جس کیلئے اب ہم مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔انہوں نے کہاکہ سابق حکومت کی کرپشن اور نااہلی کی وجہ سے پنجاب میں غربت، مہنگائی اور بیروزگاری بری طرح اپنے پنجے گاڑ چکی ہے جس کی وجہ سے لوگ فاقے اور خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔