لاہور (کلچرل رپورٹر)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمدکا کہنا ہے کہ عمران خان کی موجودگی میں جمہوریت کو خطرہ ہے وہ روز نیا یوٹرن لیتے ہیں اور اب تک ان کے یو ٹرنز کی تعداد سینکڑوں میں گنی جاسکتی ہے ، حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان کے لئے عالمی سطح پر مشکلات میں اضافہ کا خطرہ ہے ، نواز شریف کے معاملے پر بہت سی قوتیں اپنا کردار مستحکم طریقے سے ادا کر رہی ہیں۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عوامی مفاد میں فیصلے نہیں بلکہ وزراء کی لڑائی ہوتی ہے اور کسی بھی وزیر کو عوام کے مسائل کی فکر نہیں۔ نالائق اور نااہل حکومت پاکستان کا معاشی دیوالیہ کرنے پر تلی ہوئی ہے اور ان کی کمزور کارکردگی کے باعث عوام کو روٹی روزگار تعلیم اور صحت جیسی سہولیات ملنا تو درکنار الٹا ملکی معیشت اور ادارے گو مگوں صورتحال سے دوچار ہیں عمران خان کی تبدیلی دراصل قومی اداروں کو تباہ کرنے کی منظم حکمت عملی ہے ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی کے مرکزی دفتر میں آئے ورکرز سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھامفاداتی سیاست جھوٹ فریب اور کرپشن نیمعاشرتی اورمعاشی نظام کو مفلوج کردیا ہے آزادی مارچ دراصل کرپشن بچاؤ تحریک ہے اور پاکستان ریونیو اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ آمرانہ سوچ کا عکاس ہے تکبر ضد دھونس اور دھمکی سے ادارے نہیں چل سکتے ۔