اسلام آباد (این این آئی)کورونا وائرس کے منفی اثرات کو کم کرنے میں وزیراعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی کی دنیا بلکہ میڈیا اور معروف سائنسدانوں نے تعریف کی۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان کی موثر کورونا پالیسی کو سراہا گیا، 6 جو لائی کو سربراہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر ٹیڈروس ایدہانوم نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان میں جون کے آغاز سے کورونا کیسز میں کمی دیکھ کر خوشی ہوئی۔ امریکی ادارے بلوم برگ نے بھی سمارٹ لاک ڈاؤ ن پالیسی کو امیدکی واحد کرن قرار دیا۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق نوبل انعام یافتہ سائنسدان میخائل لیوٹ نے مئی میں خبردار کیاتھا کہ لاک ڈاؤن سے جتنی جانیں بچانا مقصود ہے ، اس سے زیادہ اموات ہوسکتی ہیں کیونکہ لوگوں کوگھروں میں بندکرنے کافیصلہ سائنسی اصولوں کی بجائے خوف میں مبتلا ہو کر کیا گیا۔