لاہور(نامہ نگار) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ جھوٹ کی آماجگاہ اور بکواس ہے عمران خان ایماندار آدمی ہے جتنے مسائل ان کی حکومت کو ورثے میں اتنے مسائل سابقہ حکومتوں کو نہیں ملے عمران خان کی دیانتداری کی قسم کھا سکتا ہوں۔مریم کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی جو لندن گئے ہیں انہوں نے کو ن سی تلوار چلا لی ہے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے لندن جاکر چند نئے ہیڈ اور کوٹ ضرور خرید لئے ہیں۔ تسلیم کرتے ہیں مہنگائی پر قابو نہیں پا سکے گندم کو بر آمد کرنے کی آواز اٹھائی مگر میری کسی نے نہیں سنی ملک میں مضبوط پرائز کنٹرول کمیٹی ہونی چاہئے ۔ آئی ایم ایف نے ہمیں بھاری قرضے دیئے جس کا عذاب پوری قوم بھگت رہی ہے لیکن آس کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں تھا ،آئی ایم ایف کے پاس جانا ضروری تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مغل پورہ ڈرائی پورٹ پر کنٹینر ٹرین کے افتتاح ڈرائی پورٹ کے معائنہ کے بعد منعقدہ تقریف اور صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی دیانت کی قسم کھا سکتا ہوں آٹے کا بحران آیا چینی کا ریٹ بڑھاہے مگر میں کابینہ میں غریب کی آواز ہوں ایم ایل ون ایک لاکھ لوگوں کو روزگار دے گا انشااﷲ ریلوے میں نوکریاں دیں گے انہوں نے کہا کہ سارے سوالوں کا ایک جواب دوں گا مہنگائی ہے آٹے کو ڈیل نہیں کر سکے کیونکہ آٹے کو برآمدکرنے کیلئے وفاق میں آواز اٹھائی لیکن معاملے پر توجہ نہیں دی گئی انہوں نے کہا کہ ایک جماعت کا لیڈر ہوں جتنی بات کر سکتا ہوں کرتاہوں کوئی کمیشن نہیں بناہوگا چینی کا مافیا قیمت بڑھائے مضبوط لوگوں کی پرائس کنٹرول کمیٹی ہو تو کیوں پرائس نیچے نہیں آئے گا ۔ اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فریٹ ٹرین سروس کے آغاز سے لاہور اور کراچی کے تاجروں کودرآمدی اور برآمدی اشیاء کے حصول میں آسانی ہوگی، کنٹینرفریٹ ٹرین سے ریلوے کو خاطر خواہ ریونیو حاصل ہوگا۔میری زندگی کا مشن ایم ایل ون ہے اور اسکے ساتھ ریٹائرڈ ہو جاؤں گا ۔