لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی پرویز ملک، رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صحت پر حکومت اور اس کے ترجمان سیاست کر نی بند کریں۔ عمران خان سیاسی مخالفین کو اغوا کرا رہے ہیں، نیب اور ترجمانوں کی زبان بندی ہونی چاہیے ، پہلے کلثوم نواز کی صحت پر بیانات کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔ عمران خان نے کہا تھااگر ڈالر ایک روپے مہنگا ہو تو تو حکمران چور ہے لیکن پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں ڈالر کی قیمت میں50روپے اضافہ ، مغرور وزیر اعظم نے معیشت کا بیڑاغرق کر دیا ہے ، مہنگائی کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے ،ینگ ڈاکٹرز کو کہاگیا کہ ہماری حکومت ظلم کرر ہی ہے لیکن موجودہ حکومت میں احتجاج ہو رہے ہیں۔ احسان فراموشی عمران خان کا طرہ امتیاز ہے ،حکومت اپوزیشن کی آواز دبانے کے لئے پولیس کا استعمال کررہی ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے نیب عدالت میں گفتگو کرتے ہوئئے کیا۔ اس موقع پر سید توصیف شاہ،غزالی سلیم بٹ، چوہدری شہباز، سمیرا امجد،ثمریہ نذیرچوہدری ،رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جعلی اور سلیکٹڈ حکمرانوں نے انتشار کی سیاست کی وجہ سے قوم کو بھی تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے لیکن عوام مسئلہ کشمیر پر یک جان اور ایک آواز ہیں اور نالائق نیازی کے ساتھ نہیں بلکہ کشمیریوں کے ساتھ پوری یکسوئی کے ساتھ کھڑے ہیں ,احتساب کے نام پر تماشا ہو رہا ہے ۔