مکرمی !27ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے تاریخی خطاب کیا ۔ ایک پاکستانی کی حیثیت میں دیکھا جائے تو عمران خان نے مسلم اُمہ کے احساسات اور جذبات کی حقیقی ترجمانی کی جس میں انھوں نے نہ صرف مقبوضہ جموں کشمیر کے مظلوم کشمیری مسلمانوں اور تمام عالم اسلام کے مسائل کا احاطہ کرکے کشمیر میں بھارتی مظالم اور دہشتگرد مودی کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا۔انہوں نے ایک بڑے لیڈر کے طور پر بڑے مہذب انداز سے دنیا میں دہشتگردی، ماحولیاتی مسائل،غریب ممالک سے ترقی یافتہ ممالک میں منی لانڈرنگ،اسلام فوبیا میں مبتلا دنیا کی مسلمانوں کیخلاف نفرت جیسے مسائل کو کھل کر بیان کیا اور دنیا کو واضح پیغام دیا کہ ہم ایک اللہ کو ماننے والے ہیں کبھی ہار نہیں مانیں گے اسلام امن اور محبت کا پیغام دیتا ہے دہشتگردی کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ناانصافی اور ظلم سے دہشگردی جنم لیتی ہے ہم کبھی بھی اپنے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے انھوں نے ایک کامیاب وکیل کے طور پر مقبوضہ کشمیر کے 80 لاکھ مظلوم کشمیری مسلمانوں کا مقدمہ پیش کرتے ہوئے دہشتگرد مودی،بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بیان کیا اور بتایا کہ بھارتی وزیراعظم مودی بدنام زمانہ دہشتگرد تنظیم آر ایس ایس کا تاحیات ممبر ہے جس پر امریکہ داخلے پر پابندی تھی ۔ (چودھری عبدالقیوم)