اسلام آباد(این این آئی)آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن نے کہاہے کہ عمران خان میرے کرکٹ ہیروز میں سے ایک ہیں۔انہوں نے ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ویڈیو شیئر کی اور کہا عمران خان سے ملاقات اور بات چیت کے لمحات یادگار تھے ،عمران خان میرے کرکٹ ہیروز میں سے ایک ہیں،انہوں نے کرکٹ اور آف دی فیلڈ متاثر کن زندگی کی مثال قائم کی، گریگ چیپل، ویون رچرڈز اور عمران خان کا یادیں تازہ کرنا بہت اچھا لگا۔