مدینہ منورہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہدنے وزیراعظم عمران خان کوکمرشل فلائٹ سے امریکہ جانے سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیاکہ آپ امریکہ کیسے جائیں گے ؟وزیراعظم کاجواب تھاکہ میں کمرشل فلائٹ سے امریکہ روانہ ہورہاہوں۔سعودی ولی عہد نے کہا کہ آپ ہمارے مہمان ہیں ، کمرشل فلائٹ پر امریکہ نہیں جا سکتے ۔سعودی ولی عہدنے وزیراعظم کوامریکہ جانے کیلئے اپناذاتی طیارہ فراہم کیا۔