لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران خان کو نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے معاملے پر مشورہ دے دیا۔اپنے ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے وزیر اعظم عمران خان سے کہا کہ نواز شریف کے باہر جانے پر طوفان شروع ہوگیا ہے ، عمران خان کو اس طوفان کو قابو کرنا پڑے گا۔ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ، عمران خان کو اللہ نے موقع دیا ہے ، وہ اپنے ماتھے پر کلنک کا وہ داغ نہ لگنے دیں جس کو دھویا نہ جاسکے ۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ صاحب اقتدار لوگ اپنی توانائی مہنگائی اور بیروزگاری ختم کرنے پر صرف کریں۔