بشکیک (92 نیوزرپورٹ)بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان مرکز نگاہ رہے ۔ عالمی قائدین کی کپتان کے ساتھ خوشگوار ماحول میں گفتگوہوئی۔روسی صدرولادی میر پیوٹن وزیراعظم عمران خان کے ساتھ مسلسل بات چیت کرتے رہے ۔ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو کسی نے لفٹ نہ کرائی۔اجلاس میں وقفے کے دوران کھانے کی میز پر وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن اکٹھے بیٹھ گئے اور خوش گپیاں شروع کردیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ ممالک کا گروپ فوٹوسیشن بھی ہوا ۔گروپ فوٹومیں بھی وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن ساتھ ساتھ کھڑے ہوئے ۔