کوئٹہ( پ ر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان اور سابق ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کی قیادت نے اتحاد کے سٹیئرنگ پرمولانا فضل الرحمن کو بٹھا کر تحریک کے حوالے سے اپنی سنجیدگی اور صحیح سمت کا تعین کرلیا ، انہوں نے کہا کہ نہ صرف عمران نیازی کو شیخ رشید جیسے فتنہ انگیز سے دور ہونا چاہئے ۔ وہ اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم کی طے کردہ حکمت عملی انتہائی موثر اور سلیکٹیڈ کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔