اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم کالونی میں عمران خان کا گھر تیار ہوگیا ،عمران خان وزیراعظم کا حلف اٹھانے کے بعد اسی گھر میں منتقل ہوں گے ، میں عمران خان کے ساتھ ہی رہوں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کالونی کے نمبر ایک میں عمران خان رہائش اختیار کریں گے ۔ عمران خان وزیراعظم کا حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم کالونی کے اسی گھر میں منتقل ہوجائیں گے ۔