بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان پانچ روز تک چینی میڈیا پر چھائے رہے ، ان کی چین میں سرگرمیاں چینی اخبارات کی شہ سرخیاں اور ٹی وی چینلز کی ہیڈ لائنز بنی رہیں۔وزیر اعظم عمران خان کی چین کے صدر شی جن پنگ ،وزیراعظم لی کی کیانگ اور چین کی دیگر اعلیٰ قیادتوں سے ملاقاتوں کو چین کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں بڑے پیمانے پرکوریج دی گئی۔چائنہ گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک،گلوبل ٹائمز،پیپلز ڈیلی،چائنہ ڈیلی اور دیگر چینی اور انگریزی زبان کے ٹیلی ویژن چینلز اور اخبارات کی شہ شرخیوں میں یہ تاریخی دورہ زینت بنا رہا۔اخبارات اور نیوز چینلز دونوں ممالک کی مثالی دوستی اور اس تاریخی دورہ کی اہمیت کے حوالے سے آرٹیکلز اور تجزیے بھی شائع اور نشرکر ہے ہیں۔عمران خان نے کانفرنس سے خطاب کیا تو چین میں ریڈیو پر خطاب کو بھی سنایا گیا۔