وہاڑی(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحریک انصاف وہاڑی کے ضلعی صدر چودھری طا ہر انور واہلہ نے کہا کہ گیارہ جولائی کو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا ضلع وہاڑی آمد پر شاندار استقبال کیا جا ئے گا اور ضلع بھر سے لا کھوں افراد جلسہ عام میں بھرپور شرکت کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ حالیہ عدالتی فیصلے سے عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ اکیلا میاں نوا ز شریف چور نہیں بلکہ پورا ٹبر چور ہے قائد عمران کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔