اوتھل(نامہ نگار)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماسابق صوبائی وزیر سابق سینیٹرجے یو آئی ضلع کوئٹہ کے امیرمولانا حافظ حمداﷲ نے کہاہے کہ معاشی بحران کی ذمے داری عمران خان پرعائدہوتی ہے عمران خان کاوہ معیارہی نہیں جسے ہم وزیراعظم تصورکریں ،وہ ایک کٹھ پتلی وزیراعظیم ہیں،خودعمران خان نے کہاتھاکہ میں بھیک نہیں مانگوں گا،اگربھیک مانگنے کا وقت آیاتوخودکشی کرلونگالیکن اب توانہوں نے کشکول اٹھالیاہے ،عام آدمی کی زندگی اجیرن بن گئی۔جے یوآئی لسبیلہ کے رہنماظفرخان سلیمان خیل کی رہائش گاہ پرظہرانے کے بعدمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں باپ کی حکومت نہیں بلکہ مائی باپ کی حکومت ہے ،صوبے میں بے روزگاری عروج پرہے اورجاری ترقیاتی منصوبے بھی فنڈزنہ ہونے کی وجہ سے التواکاشکارہیں۔راولپنڈی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے ہمیشہ بڑی بڑی شخصیات کو راولپنڈی میں نشانہ بنایاگیا۔سمیع الحق،لیاقت علی خان،بے نظیربھٹو کے قاتلوں کاکسی کو پتہ نہیں،مشرف پرحملہ ہوا توملزمان کوفوری گرفتارکرلیا گیا۔