کراچی(سٹاف رپورٹر، 92نیوز رپورٹ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پرردعمل دیتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ نہ لبرل ہوں، نہ کرپٹ ہوں اور نہ منافق ہوں،میں ترقی پسند اور نظریاتی ہوں، ایک سال سے سیاست میں ہوں،تم 70سال کے بوڑھے ہو اور 20سال سے سلیکٹڈ سیاست کرتے آرہے ہو،اگر عمران کی کوئی پہچان ہے تو یوٹرن، منافقت اور کٹھ پتلی ہے ۔علاوہ ازیں ایک بیان میں بلاول نے دریائے ستلج میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں ہلاکتوں پر اظہارِ افسوس کیا ہے ۔