لاہور(پ ر )پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ایم این اے رانا مبشر اقبال نے کہا ہے کہ جو ں جو ں آزادی مارچ کی تاریخ نزدیک آرہی ہے عمران سمیت حکومت کے تما م وزیر ،مشیر خوف میں مبتلا ہو رہیں ہے حکومت کو اب ڈیل نہ ڈھیل ملے گی فیصلہ ہو کر رہے گا عمران خان کے استفعیٰ تک آزادی مارچ جاری و ساری رہے گا ،فواد چوہدری کا بیانیہ حکومت کی پالیسی ہے تو حکومت کو اقتدار چھوڑ دینا چاہئے حکومتیں روز گار کے مواقعے پید ا کر تی ہیں جبکہ تحریک انصاف کی نااہل حکومت روز گار بند کر رہی ہے ،چار سو ادارے بند کر نے سے کروڑوں خاندان فاقہ کشی کا شکار ہو جائے گئے ،حکومت اپنے وعدوں سے مکر رہی ہے کہ ایک کروڑنوکریاں ،پچاس لاکھ گھر غریب عوام کو دیئے جائے گئے لیکن نہ نوکریاں مل سکی نہ ہی گھر مل سکے ملی ہے تو مہنگائی ،غریب عوام اس حکومت کی غلط پالیسیوں سے خود کشیاں کر نے پر مجبور ہو چکی ہے ایسی حکومت کیخلاف عوام کو اٹھ کھڑ اہو نے چاہئے ۔