ریاض(این این آئی )سعودی عرب کی حکومت نے بیرون ملک سے آنیوالے عمرہ زائرین کو 30 روزہ ویزے کے دوران کسی بھی شہر میں جانے کی اجازت دیدی ۔عرب ٹی وی کے مطابق نائب سیکرٹری سعودی وزارت حج اور عمرہ امور عبدالعزیز وزان نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دنیا بھر سے ایک ہزار سے زیادہ زائرین عمرہ کی سعودی عرب میں آمد ہوئی اور گزشتہ 4 روز میں عمر ہ کے 25 ہزار سے زیادہ ویزے جاری کئے گئے ۔انہوں نے اس سال عمرہ کے زائرین کو دی جانیوالی اضافی سہولتوں کی تصدیق کی۔