اوٹاوا(نیٹ نیوز )کینیڈا کی گورنر جنرل جولی پئیٹ نے اپنے سٹاف کو ہراساں کرنے اور ناقابلِ برداشت ماحول پیدا کرنے کے الزامات کے بعد استعفیٰ دیدیا۔بطور گورنر جنرل وہ ریاست کی سربراہ ملکہ الزبتھ دوم کی نمائندہ تھیں۔وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے تصدیق کی کہ انہیں استعفیٰ مل چکا ہے ۔ وہ جلد ملکہ برطانیہ کو جولی پیئیٹ کے متبادل کیلئے نام تجویز کریں گے ۔ چیف جسٹس رچرڈ ویگنر اس دوران گورنر جنرل کی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔سی بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق 57 سالہ جولی پیئیٹ کی پریس سیکرٹری اور صفِ اول کی بیوروکریٹ اسونتا ڈی لورینزو بھی مستعفی ہو رہی ہیں۔