سڈنی (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلین کرکٹ رائٹرز کی ریسٹ آف ورلڈ الیون ٹیم نے عمران خان کو کپتان مقرر کر دیا، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں سنیل گواسکر ، ویوین رچرڈز اور ٹنڈولکر بھی شامل ہیں۔ ریسٹ آف ورلڈ الیون میں ایک ہی پاکستانی کرکٹر عمران خان کو بحیثیت کپتان شامل کیا ہے ۔ریسٹ آف ورلڈ الیون میں سنیل گواسکر، گورڈن گرینج، ویوین رچرڈز ، سچن ٹنڈولکر ، برائن لارا، کمار سنگا کارا، ڈیل اسٹین ، میلکم مارشل، کرٹلی امبروز اور مرلی دھرن شامل ہیں۔دوسری جانب آسٹریلیا الیون کے کپتان ایلن بارڈر مقرر ہوئے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ہیڈن، لینگر، پونٹنگ، سمتھ، چیپل، گلکرسٹ، شین وارن ،پیٹ کمنز، ڈینس للی اور گلین میگرا بھی شامل ہیں۔