اوریگون(ویب ڈیسک) امریکی سائنسدانوں نے میانمار (برما) سے ایک ایسے پھول کا رکاز دریافت کرلیا ہے جو 10 کروڑ سال قدیم ہونے کے باوجود صحیح سلامت ہے کیونکہ یہ ایک شفاف عنبر کے ٹکڑے میں قید ہے۔اگرچہ یہ دریافت میانمار میں عنبر کی ایک کان سے ہوئی ہے جو شمالی نصف کرے میں خطِ استوا کے قریب ہے، تاہم جس وقت یہ پھول وجود میں آیا تھا تب خود میانمار کا یہ پورا علاقہ ہی قطب جنوبی کے قریب واقع تھا اور ماضی کے عظیم الشان براعظم ’’گونڈوانا لینڈ‘‘ کا حصہ تھا۔ ایک ’’نر پھول‘‘ ہے جس کی چوڑائی صرف دو ملی میٹر ہے ۔