اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شجرکاری مہم میں بھر پور شرکت کریں۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہاشجرکاری مہم کے تحت آج پورے پاکستان میں درخت لگائے جائیں گے ، ایک دن میں 35 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، ہدف مکمل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج سے تاریخی شجر کاری مہم شروع کررہے ہیں، شجرکاری مہم کے لئے سب میرے ساتھ ہوں گے ، خوا ہش ہے ہر کوئی شجرکاری مہم میں میرے ساتھ شامل ہو۔