کراچی،اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سازش کے تحت میر جعفر کو ہم پر مسلط کر دیا گیا، 4 ماہ پہلے امریکی سفارتکاروں نے ہمارے لوگوں سے ملنا شروع کر دیا تھا، دھمکی دی گئی تھی کہ اگر عدم اعتماد کامیاب نہ ہوئی تو پاکستان کو نقصان ہوگا، اس سے شرمناک بات کوئی نہیں ہوسکتی، ہم دوستی چاہتے ہیں، غلامی نہیں کرسکتے ۔ کراچی جناح گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کراچی والوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان میں میر جعفر کو سازش کے تحت مسلط کر دیا گیا، سازش ہمارے ملک کے خلاف ہوئی، یہ سازش تھی یا مداخلت تھی؟، ایک بہت بڑی بین الاقوامی سطح پر ملک کے خلاف سازش ہوئی۔ مجھے کہا گیا میری جان کو خطرہ ہے ، میری جان اتنی ضروری نہیں جتنی ملک کو آزادی کی ضرورت ہے ، قوم کو بتانا چاہتا کسی ملک کے خلاف نہیں ہوں، اینٹی امریکا، اینٹی یورپ اور کسی قوم کے خلاف نہیں ہوں، دوستی سب سے چاہتا ہوں لیکن غلامی نہیں، ایکدم ہمارے 20 ممبران جیبوں میں 25 کروڑ ڈال کر کہتے ہیں ضمیر جاگ گئے ، سپریم کورٹ کے فیصلے سے بڑی تکلیف ہوئی، سپریم کورٹ کا فیصلہ ایسا ہوتا ہے کہ ہمارے ہاتھ باندھ دیئے جاتے ہیں، رات کے بارہ بجے عدالتیں کھل گئی؟ پوچھنا چاہتا ہوں میں کیا جرم کر رہا تھا جو رات کو عدالتیں کھول دیں، عدم اعتماد کی تحریک سے پہلے میچ فکس ہونے کا پتا چل گیا تھا، کیا سپریم کورٹ کو مراسلے کی انویسٹی گیشن نہیں کرنی چاہیے تھی۔عدلیہ سے میرا دوسرا سوال ہے ، محترم ججز جب کھلی منڈی میں سیاست دان بک رہے تھے کیا آپ کو سوموٹو نہیں لینا چاہیے تھا؟ کیا ہمارا آئین منڈی لگانے کی اجازت دیتا ہے ؟ بیس کروڑ میں ضمیر بیچنے کی کیا آئین اجازت دیتا ہے ؟، میر جعفر کو اقتدار سنبھالتے ہی ڈومور کا حکم ملا۔میری ذمہ داری ہے کہ کسی اور کی جنگ میں میرے لوگ ، فوجی شہید نہ ہوں،اب سارے چور واپس آگئے ہیں۔سازش کا ماسٹر مائنڈ لندن سے واپس آنے کی تیاری کررہا ہے ۔سارا پاکستان دیکھ رہاہے کہ انصاف کا نظام ڈاکوئوں کیخلاف کھڑا ہوگا یا نہیں۔اب سب کو اپنے مستقبل کیلئے نکلنا ہوگا۔ظلم ، ناانصافی اور سازش قبول کرلی تو آپ کے بچے آپ کو معاف نہیں کرینگے ۔تمام پاکستانی نکلیں اور فوری انتخابات کا مطالبہ کریں۔ یہ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کو میچ سے باہر کرنے کی کوشش کرینگے ۔ ن لیگ ، پی پی او ر پی ٹی آئی کا فارن فنڈنگ کیس اکٹھا سنا جائے ،انہوں نے ہمارے سوشل میڈیا کے لوگوں کو پکڑا ،ہم نے پرامن رہنا ہے ، ہم نے ٹکرائو کی سیاست نہیں کرنی، یہ ہمارے ادارے ہیں۔ شیخ رشید نے کہ کراچی والوآج آپ نے عمران خان کیلئے فاطمہ جناح کے جلسے کاریکارڈبھی توڑدیا،جس روز عدالت باپ بیٹے پرفردجرم لگانے والی تھی،اسی روز اس چوراورڈاکوکووزیراعظم بنادیاگیا،میں نے چارماہ پہلے کہاتھااسمبلی توڑدو،ایمرجنسی لگادو،گورنرراج لگادو،30مئی سے پہلے پہلے ان چوروں ڈاکوئوں اور لٹیروں کی حکومت کوعمران خان ختم کریگا۔شاہ محمودقریشی نے کہا ابھی کابینہ نہیں بنی لیکن انہوں نے دس روپے کلوچینی، 20روپے کلوگھی،5روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کردی،عمران نے ٹو ڈیزل کو قید اور فریز کر دیا تھا،سندھ میں ہمیشہ سندھ کارڈ کھیلا جاتا ہے لیکن اب سندھ کارڈنہیں پاکستان کارڈچلے گا،اگرمراسلے پر شک ہے توجوڈیشل کمیشن بنائیں۔ملک کے خلاف سازش ناکام بنا دیں گے ۔اسدعمرنے کہاجومانگاکراچی کیلئے کبھی عمران خان سے نہ نہیں سنا، دونظریوں کوٹکرائوہورہاہے ،ایک نظریہ کہتاہے ہم بھکاری قوم دوسراکہتاہم آزادقوم ہیں،ہم مشکل برداشت کرلینگے غلامی برداشت نہیں کرینگے ۔علی زیدی نے کہاعمران خان جلدپھرعوام کی طاقت سے وزیراعظم بنیں گے ،جلد صوبہ سندھ میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہازمینی خداچاہتے تھے عمران خان انکے سامنے گھٹنے ٹیک دے عمران خان نے انکارکیا،وزارت عظمی کولات ماری اوراپنے لوگوں کے درمیان آگیا۔فیصل واوڈانے کہاشہبازشریف پرفردجرم لگنی تھی اس دن ایف آئی اے کے انسپکٹرکوہٹادیا،ایم کیوایم کوہم کبھی اپنے ساتھ شامل نہیں کرینگے ۔فردوس شمیم نقوی نے کہاایم کیوایم کوکراچی سے زیروکردینگے ۔حلیم عادل شیخ اورخرم شیرزمان نے کہاکراچی سے اس بار میئر بھی تحریک انصاف کا ہوگا،سندھ میں وزیراعلیٰ اور حکومت تحریک انصاف کی ہوگی۔دوسری جانب فواد چودھری نے کہا کہ بطورڈپٹی سپیکر قاسم سوری کا دلیرانہ فیصلہ تاریخ کا حصہ ہے ، تاریخ قاسم سوری کو ایک دلیر اورملک کے وفادار کے طورپرہمیشہ احترام دے گی، ہم سب کوآپ پرفخر ہے ۔