رائے ونڈ (نامہ نگار)صوبائی رہنما تحریک انصاف رانا نثاراحمد راٹھ نے کہا کہ غریب عوام کو لوٹنے والی مافیا کے اختتام کا وقت قریب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ایسے افراد کسی رعایت کے لائق نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ نیب کو ڈوبی ہوئی رقم واپس کرنی ہوگی، اب بھی وقت ہے مافیا عوام کی لوٹی ہوئی رقم واپس کر دے ۔انہوں نے کہا کہ غریبوں کو لوٹنے والے بزنس مین نہیں مافیا ہیں اور غریب عوام کو لوٹنے والی مافیا کا یوم حساب آچکاہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت کسی احتجاج اور دھرنے سے بلیک میل نہیں ہوگی ،احتساب کا عمل ہرحال میں جاری رہے گا ۔