کراچی(سٹاف رپورٹر)گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ عوام ملک میں صحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے حکومت کاساتھ دیں،رائڈپاکستان نے کراچی میں بائیک رائیڈنگ کانیاٹرینڈمتعارف کروایاہے ۔موجودہ وفاقی حکومت ہراس ایونٹ کی بھرپورحوصلہ افزائی کررہی ہے جس سے کراچی کی رونقوں میں اضافہ ہوگا،یہ بات انہوں نے رائڈپاکستان ریلی کے موقع پرکہی،انہوں نے کہاہم سب کی یہ سماجی ذمے داری ہے کہ ہم عوام کی صحت،تعلیم اوردیگرشعبوں میں بہترین سہولیات فراہم کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں،پروگرام کے انعقادسے پاکستان کے سوفٹ امیج کومزیدبہترکرنے کے ساتھ ساتھ موٹرسائیکل سواروں کے درمیان سماجی ذمہ دایوں کے جذبات کوفروغ دیاجاسکے گا۔انہوں نے مزیدکہاکہ کراچی کی رونقیں بحال کرنے میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کوششیں قابل قدرہیں۔