لاہور ( پ ر ) وزیراعلی پنجاب کی میڈیا ٹیم کے ممبر ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ عوام میں مایو سی پھیلانے والے ملک د شمن ہیں۔ پاکستان کی معیشت دن بد ن بہتر ی کی جانب گامزن ہے ٹیکس نہ دینے والا طبقہ قوم میں ما یو سی پھیلا کر عوام کو حکومت سے متنفر کرنے کی ناکام کو شش کررہا ہے ۔ٹیکس نہ دینے والے بتا ئیں حکومت عوام کوریلیف اور سبسڈی کہاں سے دے ؟ ۔ ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پارٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہاہے کہ پبلک سیکٹر میں نہ چل سکنے والے ادارے نجی سیکٹر کو دینا کا فیصلہ احسن اقدام ہے اس فیصلہ کے بہتر ین نتا ئج برآمد ہو نگے ۔