چیچہ وطنی(نمائندہ 92 نیوز) متحدہ مجلس عمل کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 148 اور پی پی 200 انجینئر عمیر جاوید ارائیں نے کہا کہ عوام کی طاقت سے مخالفین کو شکست دیں گے ،25 جولائی عوام کا استحصال کرنے والوں کی سیاست کے خاتمے کا دن ہو گا ، عوام ن لیگ ، پیپلز پارٹی، ن لیگ اور تحریک انصاف سے تنگ آ چکے ہیں ، ہم پاکستان میں بسنے والے بھائی بھائی ہیں، یہ ملک ہم نے کلمہ کے نام پر حاصل کیا ہے ، اس ملک میں اسلامی نظام نافذ ہو کر رہے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر فیض میراں، معروف عالم دین قاری عبدالجبار،مفتی یاسر جالندھری،سردار عمر فاروق،مولانا طلحہ ظفر بھی موجود تھے ۔