کراچی(سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کابینہ پر زور دیا ہے کہ وہ عوامی مسائل کے فوری حل اور سندھ کی ترقی کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھیں، سندھ کے عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی پر اعتماد کرتے ہوئے اسے بار بار عوامی مینڈیٹ سے نوازا ہے ، وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے تمام ارکان کی ذمہ داری ہے کہ وہ صوبے کے عوام کی بلاامتیاز خدمت کریں اور جانفشانی سے کام کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔بلاول نے ہر وزیر اور مشیر سے کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ لی۔ پی پی چیئرمین نے کہا کہ پارٹی نے اپنے جن منتخب نمائندوں کوحکومتی عہدے دیئے ہیں ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے جانفشانی سے کام کریں۔ ذرائع کے مطابق ہر وزیر اپنی 5ماہ کی کارکردگی کی رپورٹ ساتھ لیکر آیا تھا، چیئرمین بلاول بھٹو نے وزرائسے انفرادی طور پر سوالات بھی کئے اور کچھ ضروری ہدایات بھی دیں۔بعد ازاں وزیراعلی ہاؤس کے باہر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے کہا کہ بلاول بھٹو نے سخت احکامات دیئے کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے جائیں، انہوں نے صحت کے شعبے میں سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا اور تجاویز مانگیں۔ دریں اثناء بلاول سے امریکی قونصل جنرل جواین واگنرنے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری