ملتان(سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان کے مفادات افراد سے بالا تر ہیں۔ ملکی سالمیت اور خود مختیاری سب پر فوقیت رکھتی ہے ۔ جنرل درانی کی جی ایچ کیو میں 28 مئی کو طلبی کا فیصلہ بروقت اور درست فیصلہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو اہم ذمہ داری پر فائز ہوتے ہیں انہیں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی پاسداری لازمی کرنی چاہئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں (باقی صفحہ 5نمبر14) نے شاہ رکن عالم میں پی ٹی آئی کے امیدوارچیئرمین صادق فوجی کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں ملتان کے حلقہ این اے 157 کی یونین کونسل 128 ٹاٹے پور میں مسلم لیگ ن کے ایک بہت بڑے دھڑے ملک غلام شبیر دھرالہ‘ سابق چیئرمین ملک اسلم دھرالہ نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نہ صرف جنوبی پنجاب بلکہ پاکستان کی مقبول سیاسی جماعت بن چکی ہے ۔ آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے ۔ عوام پی پی اور ن لیگ دونوں کو آزما چکے ہیں ۔