لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے ایوان وزیراعلیٰ میں گڈگورننس کونسل کے ضلعی سیکرٹریزسے ملاقات کی ، سیکرٹری گڈگورننس کونسل کرنل(ر)اعجاز منہاس گڈگورننس کونسل کے وفدکی قیادت کررہے تھے ۔ سیکرٹری گڈگورنس کونسل کرنل(ر)اعجاز منہاس اور ضلعی سیکرٹریز نے وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی خدمات کو سراہا۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکے ویژن کے مطابق گڈگورننس کونسل احسن فرائض سرانجام دے رہی ہے ، ہم عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرررہے ہیں، دسمبر2021سے پنجاب کے تمام خاندانوں میں صحت سہولت کارڈ کی تقسیم کا آغازکردیاجائے گا۔ عوام کیلئے صحت سہولت کارڈ کو زیادہ موئثراور کارآمدبنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ ہسپتالوں کو ام پینل کیاجارہاہے ۔