لاہور(پ ر ) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تحریک انصا ف کی حکومت کی عوام کو سستے گھروں کی فراہمی اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں وزیراعظم عمران خان نے ملک میں پہلے پری فیبریکیٹڈ ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ۔ پہلے سے تیار شدہ گھروں سے عوام کو کم وقت میں اپنا گھر میسر ہوگا۔ پاکستان میں پہلی بار سستے گھروں کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے ، اس ہاو سنگ منصوبے میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں، 4 سے 5 ماہ میں لوگوں کو ان گھروں میں منتقل کیا جاسکتا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ زراعت اور پری فیبری کیٹڈ ہاؤسنگ منصوبہ اہم ترجیح ہے ۔