لاہور(خصوصی نمائندہ)گورنر پنجاب چودھری سرور نے پہلی پنجابی ڈکشنری کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی پہلی پنجابی ڈکشنری پر پلاک اور صغریٰ صدف کو مبادکباد دیتاہوں جو پنجابی زبان اور ثقافت کے فروغ کیلئے بھر کام کررہی ہیں ،تقریب میں صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت سید صمصام بخاری ، ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف،سینئر صحافی سہیل وڑائچ،ضیاء شاہد،ڈاکٹر شاہد محمود،گلوکار شوکت علی،عارف لوہار،ڈاکٹر اجمل نیازی، گلوکارہ شاہد ہ منی ،ملک سیف اعوان ،خاقان حیدر غازی سمیت شخصیات شر یک ہوئیں۔علاوہ ازیں گورنر پنجاب سے ق لیگ کے رکن قومی اسمبلی چودھری مونس الٰہی نے ملاقات کی جس میں سیاسی سمیت دیگر ایشوزکے حوالے سے بات چیت کی گئی، گور نر پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حکومت اتحادی جماعتوں کو ساتھ لیکر چل رہی ہے اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک میں نہ صرف پار لیمنٹ سمیت تمام اداروں کو مضبوط کیا جائیگا بلکہ عوام کو صحت اور تعلیم سمیت تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔