راولپنڈی ( نامہ نگار خصوصی) سا بق وفا قی وزیر دا خلہ چو دھری نثا ر علی خا ن نے کہا ہے کہ بحیثیت وفاقی وزیر داخلہ ملک و قوم کیلئے دن رات کا م کیا ،کرا چی سمیت دیگر شورش زدہ علا قو ں میں امن قا ئم کر نے میں کو ئی کسر نہ اٹھا رکھی ، آج ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے ، ہمیشہ اپنی عوا م کی بہتری کیلئے سچی اور با اصول سیا ست کی اور آئندہ بھی کر تا رہو ں گا ،عوا م کو تعلیم ،صحت اور دیگر بنیادی سہو لیا ت فرا ہم کر نا حکو متو ں کی ذمہ دا ری ہے ۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گزشتہ روز راولپنڈی میں اقبا ل سیکرٹریٹ دھمیا ل کیمپ میں گو رنمنٹ دھمیال گر لز و بوا ئز ڈگری کا لجز کی تعمیر اور صو با ئی حلقہ با رہ میں پینے کے صا ف پا نی کی فرا ہمی کے منصو بو ں کی افتتا حی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ،اس موقع پر ممبر کینٹ بو ر ڈ حا جی ظفر اقبا ل ،چیئر مین یو نین کو نسل لکھن راجہ فیصل ،چیئر مین یو نین کو نسل مو ہری غز ن با بر بھٹی اور یو نین کو نسل دھمیا ل کے چیئر مین اسد نمبر دار سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد مو جو د تھی۔