لاہور(پ ر ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ہارون عمران گل نے کہا ہے کہ جب تک اپوزیشن پارٹیوں پر موجودہ قیادت کا قبضہ رہے گا وہ کسی صورت اپنا جمہوری کردار نہیں نبھا سکیں گی۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے مل کر ملک لٹا، اپوزیشن پارٹیوں کی موجودہ قیادت سر سے پاؤں تک کرپشن میں لتھڑی ہوئی ہے ۔ تحریک انصاف کی قیادت پہلے دن سے ملک وقو م کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے کوشاں ہے اور مشکل فیصلے بھی کئے ہیں مگر نتائج عوام کو جلد ملنا شروع ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کی باگ دوڑ مخلص اور دیانتدار اور با صلاحیت قیادت کے پاس ہے ، عوام کے اعتماد کو کسی طور بھی ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے ، معاشی مشکلات کے باجود ترقیاتی پروگرامو ں اور منصوبوں کیلئے فنڈز مہیا کئے جا رہے ہیں ۔ نیابلدیاتی اور پنچائیت کا نظام ’’سٹیٹس کو‘‘ کو توڑ دے گا اور موجودہ لوکل گورنمنٹ ماضی کے تمام ایسے نظاموں سے زیادہ مضبوط اور طاقتور ہو گی جس سے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا ۔