مکرمی!آہوں اور سسکیوں کی گونج سے آجکل ارض پاک کی فضا کچھ زیادہ ہی اداس سی ہوگئی ہے۔ ریاست مدینہ میں بے گناہ قتل کا ناروکنے والا سلسلہ چل پڑا ہے کبھی کسی بے گناہ نوجواں طالب علم کودرندگی اور انتقام کا نشانہ بنا کر قتل کردیا جا تا ہے اور کبھی صوبہ بلوچستان کے علاقہ مچھ میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے معصوم کان کنوں کو نامعلوم افراد سفاکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لواحقین اپنے پیاروں کی لاشیں ہاتھوں سڑکوں پرر کھ کرروز تک احتجاج کرتے رہیْ جناب عزت مآب پرائم منسٹر عمران خان صاحب کو انصاف کی فراہمی کے لئے جگا تے رہے ۔ ریاست مدینہ کی بیٹی ہونے کے ناطے میری تبدیلی سرکار سے التجا ہے کہ ریاست مدینہ میں رعایا کو محفوظ معاشرے کے تصور کو عملی طور پر اجاگر کیا جائے۔اور درندوں کو جلد سے جلد گرفتار کر کے سر عام پھانسی پر لٹکایا جائے تاکہ سفاکیت کا یہ سلسلہ رک سکے۔ (ماریہ خٹک‘ اسلام آباد)