لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ( ن) لاہور کے صدر پرویز ملک ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اورایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا کہ نام نہاد ترجمانوں کو کوئی اور ڈیوٹی دے دی جائے پہلے قوم کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں،کورونا متاثرین کی بڑھتی تعداد کے باوجود اب تک ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کو اب تک حفاظتی لباس نہ پہنچانے پر شدید تشویش ہے ۔ کورونا ٹیسٹنگ، سکریننگ کے لئے فوری طور پر واضح طریقہ کار اور معیار بنائے جائیں۔